حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب الکافی سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیہ السلام:
مَا عُبِدَ اَللَّهُ بِشَیْءٍ مِنَ اَلتَّحْمِیدِ أَفْضَلَ مِنْ تَسْبِیحِ فَاطِمَةَ عَلَیْهَا اَلسَّلاَمُ وَ لَوْ کَانَ شَیْءٌ أَفْضَلَ مِنْهُ لَنَحَلَهُ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّی اَللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ فَاطِمَةَ عَلَیْهَا اَلسَّلاَمُ
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
خداوند عالم کی حمد و ستائش میں سے کسی چیز کے ساتھ عبادت نہیں کی گئی ہے کہ وہ تسبیح حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا سے بہتر ہو کیونکہ اگر کوئی چیز اس سے بہتر ہوتی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہی حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کو عطا کرتے۔
الکافی، جلد، ۳ صفحه ۳۴۳